راولپنڈی (ٹی این ایس) آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

 
0
214

راولپنڈی

آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ،

ایس پی راول، ایس ڈی پی نیوٹاؤن، ایس ڈی پی او وارث خان، ڈی ایس پی سیکورٹی ،ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔

آر پی او سید خرم علی اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے جلوس کے روٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او

محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،

علماء واکابرین، انجمن تاجران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے بھرپور تعاون سے بھائی چارے، امن اوریگانگت کی مثالی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی