کوئٹہ(ٹی این ایس )ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ اور حیدرآباد کی کارروائیاں

 
0
542

خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ملزمان نے وٹس ایپ کے ذریعےمتاثرین کا قابل اعتراض مواد شئیر کیا

ملزمان قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں متاثرہ خواتین کو بلیک میل کر رہے تھے

ملزم محمد اشرف کو سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی ٹیم نے عسکری پارک کوئٹہ سے گرفتار کیا

جبکہ ملزم غفران علی کو سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے گرفتار کیا

دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے مذکورہ موبائل فونز اور سمز برآمد کر لئے گئے

برآمد شدہ موبائل فونز کو فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے