کندھ کوٹ تنگوانی کے علاقے ہیرالدیں نہر کو شگاف پڑ گیا محکمہ ایریگیشن کے عملدار شگاف کو بند کرنے کے لئے نا پہنچے، متعدد فصلیں زیر آب

 
0
459

تنگوانی 24 جون 2020 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ تنگوانی کے علاقے ہیرالدیں نہر کو شگاف پڑ گیا محکمہ ایریگیشن کے عملدار شگاف کو بند کرنے کے لئے نہیں پہنچے ۔ چانول کی بہیج اور دیگر فصلیں ڈوب گئی ۔ کندھ کوٹ کے نواحی شہر تنگوانی کے علاقے بھٹائی کالونی کے مقام گاؤں محمد مرید بلیدی میں ہیر الدیں نہر کو 20 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا ۔ اطلاع دینے کے باوجود محکمہ ایریگیشن کے عملدار شگاف کو بند کرنے کے لیے موقع پر نہیں پہنچے شگاف کی وجہ سے کڑی چاول کی فصل کو نقصان ہوا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ پر تحت شگاف کو بند کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ شگاف کی وجہ سے پانی کا دباؤ گاؤں مرید بلیدی پر ہے جس کےوجہ سے پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔