احساس پروگرام پاکستان کا شفاف ترین پروگرام ہے، ثانیہ نشتر کسی بھی کمیٹی میں اس پر بریفنگ دے سکتی ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

 
0
527

اسلام آباد 24 جون 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں’ ہم ان کے ٹکٹ بھی بک کروا کر دینے پر تیار ہیں، مری گلیات میں سیاحت کھولنے پر تیار ہیں اس بارے میں ایس او پیز پر بات ہو سکتی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام پاکستان کا شفاف ترین پروگرام ہے۔ اس حوالے سے ثانیہ نشتر کسی بھی کمیٹی میں بریفنگ دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے معاملے پر مودی کو اعتراض ہوسکتا ہے لیکن پاکستان کی کسی اسمبلی کو اعتراض نہیں ہوسکتا۔ ہم سارے کاروبار کھولنا چاہتے ہیں۔ مری ،گلیات میں سیاحت کھولنے کو تیار ہیں ایس او پی پر بات کی جا سکتی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کی ٹکٹ ہم بک کروا کر دینے کو تیار ہیں۔