راولپنڈی 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی تھانوں میں ایس ایچ او کی تعنیاتی کا معاملا . آی جی پنجاب / ایڈیشنل آی جی / سی پی او راولپنڈی میں ٹھن گی (زرائع ).آی جی کے حکم پر آر پی او راولپنڈی نے مذید 07 ایس ایچ او کو معطعل کر دیا ھے . اب راولپنڈی انتظامیہ پر وزیراعظم پاکستان کی خاص توجہ کی ضرورت وقت کا تقاضہ بن گئی راولپنڈی میں اتنے بڑے اشو پر أر پی اوراولپنڈی نےکارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ایس ایچ اوز کی تعیناتی 2 ایس ایچ اوز کی معطلی آئی جی پنجاب نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی .رات گئے انکوائری کمیٹی تشکیل سی پی او آفس سے ریکارڈ لے لیا گیا .اب عوام کو انتظار ھے کہ کاروائی کیا هو گی کیا سی پی او راولپنڈی کو بھی پوچھا جائے گا یا سارا نزلہ ان معطل ایس ایچ اوز پر ھی گرے گا ۔ 19 ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے دوران بھی ایس او پی کا خیال نہ رکھا گیا . دو ایس ایچ اوز کو معطل کرتے وقت بھی ایس او پی کو نظر انداز کیا گیا. تعیناتی کے پانچ دن بعد ایس ایچ او گوجر خان سمیت صادق آباد کو معطل کر دیا گیا جس کے بڑی وجہ اسلام آباد میں بیٹھے دو بااثر افسران بتاۓ گئے ہیں جنہوں نے خاص اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او گوجر خان کو معطل کروایا جس پر سوال پیدا ہوتا ھے کہ اگر اسلام آباد سے راولپنڈی پولیس کو کون چلا رھا ھے کیا موجودہ سی پی او کے اپنے اختیار میں کچھ نہیں (زرائع ) پانچ دن بعد اچانک سی پی او کا دورہ گوجر خان رات گئے سی پی او نے ایک درخواست گزار سے بھی خاص پڑتال کی جس پر ایس ایچ او سے ملاقات پر درخواست گزار مطمئن تھا ( زرائع) .زرائع کے مطابق سابقہ ایس ایچ او کے دور میں تو چوری ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رھی درخواست گزار حصول کاروائی کے لئے تھانے چکر لگاتے رھے مگر کسی افسر نے بجاۓ نوٹس لینے کے الٹا اس کو ایک اور تھانے تعینات کر دیا گیا
اہل علاقہ کے مطابق ایس ایچ او گوجر خان تعینات ہوتے ھی پانچ دن میں واردتوں پر کنٹرول هو گیا جرائم پیشہ افراد کاروائی کے خوف سے ڈرے ہوئے تھے کچھ کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی درخواست گزاروں کی مدد ہونے لگی مگر سی پی او نے نا معلوم وجہ پر معطل کر دیا جس سے عام آدمی میں کشمکش پائی جانے لگی ۔
یاد رھے 19 ایس ایچ اوز کی تعیناتی سے قبل ایس پیز پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل کمیٹی نے تمام ایس ایچ اوز باقاعدہ ٹیسٹ انٹرویو کر کے نام سی پی او راولپنڈی کو دئے جس پر سی پی او نے تعیناتی کے آرڈر جاری کئے ۔ مزکورہ صورتحال پی پیش نظر وزیر اعظم پاکستان کو راولپنڈی پولیس پر خاص توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ھے













