حبس بے جا میں رکھی خاتون ایک واٹس ایپ میسج پر بازیاب، ملوث ملزم سجاد گرفتار، مقدمہ درج

 
0
126

ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کو کمپلینٹ نمبر پر بذریعہ واٹس ایپ منگلور کالونی سرائے نعمت خان کی خاتون کا رابطہ۔

ہری پور 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): خاتون کیمطابق اس کے بھائی نے ایک ماہ سے اس کو حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا

ڈی پی او ہری پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر کو لڑکی کو بازیاب کرنے اور ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے

ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری و لیڈیز پولیس کے منگلور کالونی سرائے نعمت خان میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ماہ سے حبس بے جا میں رکھی مسماۃ (ص) کو بازیاب کرواتے ہوئے اسکی مدعیت میں مقدمہ زیر دفعات 342/506 کے تحت درج کرکے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران ملوث ملزم سجاد ولد خان افسر سکنہ منگلور کالونی کو گرفتار کرلیا۔