حمزہ شہباز کی جیت نوجوانوں کی جیت ہے :سرفراز افضل

 
0
130

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب و سابق پارلیمانی سیکرٹری امور نوجوانان چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے حمزہ شہباز شریف کی جیت نوجوانوں کی جیت ہے حمزہ شہباز کی صورت میں پنجاب کو ایک قابل نئی سوچ ولولے اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے والی قیادت میسر آئی ہے انشاللہ حمزہ شہباز خود کو وزیراعظم شہباز شریف کیطرح خادم اعلی پنجاب منوائیں گے وہ دن دور نہیں جب پنجاب میں جو ترقی کا سفر 2018 میں رُکا تھا وہ دوبارہ تکمیل کی جانب گامزن ہوگا پنجاب کے ساتھ پچھلے 4 سالوں میں جو زیادتیاں ہوئیں ہیں انکا حساب لیا جائیگا میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور سوچ کے مطابق پنجاب میں ترقی کے سفر کا دوبارہ آغاز ہونے جارہا ہے انشاللہ پنجاب کے طول و عرض میں منتخب حکومت کے اثرات نظر آئینگے