وفاقی دارالحکومت میں ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی الرٹ رہی،پولیس نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں مذہبی مقامات ان کے رہائشی علاقوں اور پبلک پارکس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے

 
0
98

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت میں ایسٹر کے موقع پر سیکورٹی الرٹ رہی،پولیس نے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں مذہبی مقامات ان کے رہائشی علاقوں اور پبلک پارکس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے پولیس کے جوان اور افسران پٹرولنگ پر مامور تھے جبکہ آئی جی اسلام آباد خود سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات اور تفریحی گاہوں پر گئے۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں تاکہ فورس کی حوصلہ افزائی سمیت ان کا مورال بلند رکھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایسٹر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے جوان گشت اور ڈیوٹی پر مامور تھے جبکہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوںمذہبی مقامات اور ان کی رہائشی کالونیوں کی سیکورٹی بھی بڑھائی گئی تھی تاکہ وہ ایسٹر کا تہوار پرامن انداز میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ایس ایس پی آپریشنز کے ہمراہ خود مختلف چرچز کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر جوانوں کو بریف کیا، اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اقلیتوں کے حقوق کا اور ان کی جان و مال کے تحفظ ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے جس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں جہاں وہ سیکورٹی انتظامات سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے فوری طور پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرتے ہیں تاکہ فورس کی حوصلہ افزائی سمیت ان کا مورال بلند رکھا جائے۔ یہ جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے اپنے والدین،بیوی بچوں سے دور رہ کر اپنے فرائض سر انجام دے رہے جو قابل ستائش ہے،
ائی جی اسلام آباد یکم رمضان سے اب تک جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرکے ایک نئی روایت اور مثال قائم کردی ہے۔