اسلام آباد تھانہ کورال پولیس کی بڑی کاروائی، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی زمام گروہ گرفتار

 
0
105

اسلام آباد 17 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد تھانہ کورال پولیس کی بڑی کاروائی، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی زمام گروہ گرفتار، لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے رورل تھانوں کی حدود میں فوڈ ڈیلیوری بوائز اور دیگر شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے، تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کے لیے سخت ہدایات دیں ،ان ہدایات کی روشنی میں ایس پی رورل نے ایس ڈی پی او کورال سرکل اے ایس پی محمد احمد شاہ ، ایس ایچ او تھانہ کورال محمدعظیم منہاس ایس آئی کی زیرِ نگرانی محمد افضل باجوہ معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی،جس نے جرائم پیشہ عناصر کے مؤثر کارروائی کے دوران زمام گینگ جو کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن ،کھنںہ اور کورال کے ایریا میں لہترار روڈ پر فوڈ ڈیلیوری بوائز کے ساتھ سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث چار کس ملزمان جن میں زبیر ولد منظور ساکن پلندری آزاد کشمیر ،عثمان ولد لیاقت ساکن پلندری آزاد کشمیر ،زمام ولد جمیل ساکن پلندری آزاد کشمیر اور سلیمان ولد تنویر ساکن ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی شامل ہیں کو گرفتارکر لیا، ملزمان سے مقدمہ نمبر 481/22گرفتار کیے جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والہ اسلحہ ایک عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم نقدی برآمد ہوئی, مزید تفتیش جاری ہے آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔