ڈی پی او ہری پور کا رات گئے تھانہ خانپور کا اچانک دورہ

 
0
293

تھانہ میں آئے سائلین سے ملاقات کی اور پولیس کے رویہ سے متعلق دریافت کرنے کے ساتھ ریکارڈ تھانہ و حوالات کا تفصیلی جائزہ لیا

ہری پور 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہر ی پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کا رات گئے تھانہ خانپور کا دورہ۔ دورہ کے موقع پر ریکارڈ تھانہ و حوالات کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ آئے ہوئے سائلین کے ساتھ سے تھانہ میں ملاقات کی۔ انکی شکایت اور پولیس رویہ سے پوچھ گچھ کی۔ جنہوں نے پولیس کے رویہ و قانونی کیمطابق تعاون کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفتیشی افسران تھانہ سے زیرتفتیش مقدمات سے متعلق دریافت کی۔ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ نے مقدمات کے حوالے سے ڈی پی او ہری پور کو تفصیلی بریف کیا۔

بعدازاں ڈی پی او ہری پور نے سائلین کا تھانہ سٹاف پر اطمینان کا اظہار کرنے پر محرر سٹاف اور دیگر نفری پولیس کو شاباش دی اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ اچھے رویے اور اخلاق سے پیش آئیں۔ ان کے مسائل قانون کیمطابق حل کرنے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈیوٹی پر جانے والے ڈیوٹی پر جانے والے افسران و جوانوں کو انکی اپنی حفاظت کے لئے بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ دینے کے ساتھ ان کو پہننے کی بھی تلقین کریں۔ تھانہ کے ریکارڈ کو منٹین کرنے اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ بدعنوانی و کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفتیشی افسران مقدمات میں تفتیش کے عمل کو میرٹ کی بناء پر یقینی بناتے ہوئے مظلوم کی دادرسی کریں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں۔