ہری پور پولیس تھانہ خانپور نے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

 
0
166

نقدی رقم مبلغ 75 ہزار روپے اور طلائی زیورات مالک کے حوالے کردی۔
ڈی پی او ہری پور کی جانب سے جوان کو شاباش دینے کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

ہری پور 08 فروری 2022 (ٹی این ایس): تھانہ خانپور پولیس کے جوان نوید شہزاد کو دوران گشت ایک لیڈیز پرس ملا جو کہ پرس میں 75 ہزار روپے اور طلائی زیورات موجود تھے۔ جو نوید شہزاد نے پرس آکر ڈی ایس پی خانپور جمیل الرحمن کے حوالے کیا۔ جنہوں نے انتھک محنت کے بعد مالک کو ڈھونڈ کر رقم اور طلائی زیورات اصل مالک کے حوالے کئے۔ سامان ملنے پر شہری نے تھانہ خانپور اور ہری پور پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ایماندای کا مظاہرہ کرنے والے جوان کو شاباش دینے کے ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے افسران و جوانوں کو ہدایت دی کہ اسی طرح ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں تاکہ محکمانہ وقار میں اضافے کے ساتھ عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم کیا جاسکے۔