چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز

 
0
307

چترال جنوری 25(ٹی این ایس)چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا،منصوبے سے ہرسال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا باقاعدہ آغازہوگیاہے جس کے بعد شہرمیں 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3پیداواری یونٹس ہیں اور ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔گولن گول کے پہلے یونٹ سے 36 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو چترال کی موجودہ ضروریات سے 3 گنا زیادہ ہے۔ منصوبے سے ہر سال 43 کروڑ 60 لاکھ یونٹ سستی پن بجلی ملے گی اور ملک کو سالانہ 3ارب 70 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔