لاہور، مئی 04 (ٹی این ایس): فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا اور جماعت کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل اور رائے اعجاز کھرل،چنیوٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن،پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت شامل ہیں۔
گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ان سب کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خیر مقدم کیا۔