لاہور، (ٹی این ایس)— لاہور ڈی ڈبلیو پی کیئرنے 2025 کے کسٹمر سپورٹ ایوارڈز میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی
ڈی ڈبلیو گروپ کے کسٹمر سروس ڈیپارٹمنٹ ڈی ڈبلیو کیئ نے کامیابی کے ساتھ ”کسٹمر سپورٹ سالانہ ایوارڈز 2025” کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان بھر کے ٹیکنیشنز اور سروس پروفیشنلز کی غیر معمولی کارکردگی، محنت اور سروس ایکسیلنس کو سراہا گیا۔ڈی ڈبلیو گروپ کے چیئرمین اور سی ای او محمد فاروق نسیم اور کنزیومر الیکٹرانکس (سی ای) ڈویژن کے سی او او رضوان بٹ اور پاکستان کے مختلف حصوں سے تقریباً 100 شرکاء نے شرکت کی۔
چین میں ہونے والے” Sales Service Provider Award 2025 Excellent After ”GREE
جیتنے پر ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ یہ بین الاقوامی اعزاز DWP کیئر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ سروس فراہم کنندہ کے طور پر پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
محمد فاروق نسیم، چیئرمین اور سی ای او نے اس موقع پر کہا، ”DWP کیئر نے ایک بار پھر ثابت کیا یہ ایک ایوارڈ نہیں ہے بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے ٹیکنیشنز اور سروس پروفیشنلز کسٹمر کے اعتماد کے صف اول کے نمائندے ہیں، اور یہ عالمی ایوارڈ ان معیارات کا عکاس ہے جو وہ روزانہ قائم رکھتے ہیں۔ میں ٹیم پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان اور DWP گروپ کے لیے عالمی سطح پر عزت حاصل کی۔”
رضوان بٹ، سی او او سی ای ڈویژن نے اپنی بات چیت میں کہا، ”آج جو کامیابیاں ہم منا رہے ہیں، وہ محنت، مسلسل سیکھنے اور کسٹمر کو سب سے پہلے رکھنے کے مشترکہ عزم کا نتیجہ ہیں۔ آئندہ ہم اپنے سروس نیٹ ورک کو مزید مضبوط کرنے، نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور اپنی ٹیموں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے تاکہ ہم ملک بھر میں بہتر سروس فراہم کر سکیں۔”
ایونٹ کے دوران، قیادت نے گزشتہ سال کے دوران حاصل کی جانے والی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی، اور 2025 کے لیے سروس کی جدت، کسٹمر کی اطمینان میں بہتری، اور تنظیم میں ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملیوں کا خاکہ پیش کیا۔
تقریب کا اختتام سرکردہ کارکردگی کے حامل افراد کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز کی تقسیم کے ساتھ ہوا، جس سے DWP کیئر کے عزم کو تقویت ملی کہ وہ ایک متحرک اور سروس پر مبنی ورک فورس تیار کرے جو بعد از فروخت سروس کے نئے معیار قائم کرے۔













