راولپنڈی 04 دسمبر2025ء (ٹی این ایس) پچھلے بیس سے التوا کا شکار راولپنڈی کا واحد زچہ بچہ ہسپتال اپنی تعمیر کی راہ دیکھ رھا ھے،غلام علی خان
سیاسی حکومتوں نے عوامی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا، صدر عوامی ویلفیئر سوسائٹی
زچہ بچہ ہسپتال کی جگہ کوئی دوسرامنصوبہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا،
زچہ بچہ ہسپتال کے منصوبے کو مکمل نہ کر کے راولپنڈی کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،؟
موجودہ حکومت اگر یہ منصوبہ مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دے تو اس جگہ ان کی تختیاں لگیں گی،شیخ رشید کی نہیں لگیں گی،
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے درجنوں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرات نہیں کہ وہ اس عوامی منصوبے کو مکمل کروا سکیں،
رہنما پاکستان عوامی تحریک صدر عوامی ویلفیئر ساسوئٹی غلام علی خان نے کہا ہے کہ بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ راولپنڈی کا واحد بننے والا واحد زچہ بچہ ہسپتال کو پچھلے بیس سال سے نا مکمل رکھ کے راولپنڈی کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے،؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچہ بچہ ہسپتال کی جگہ کوئی دوسرامنصوبہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا،وہ گزشتہ روز قاضی شفیق، ملک طاھر جاوید اور ڈاکٹر بدئع الزماں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ افسوس اس اہم عوامی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، پچھلے سال میڈیا میں خبر آنے کے بعد سینئر صوبائی وزیر اور درجنوں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہسپتال کے دورے کے بعد امید ہوئی تھی کہ اب زچہ بچہ ہسپتال مکمل ہو جائے گا،مگر افسوس وہ دورہ بھی صرف میڈیا ایکٹوٹی اور ٹک ٹاک تک ہی محدود رھا،بات میڈیا اور سوشل میڈیا سے آگے نہ بڑھ سکی،انہوں نے دعوی کیا کہ آئے روز نئے نئے کمیشن زدہ منصوبو کے اعلانات کرنے والے حکمرانوں اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے درجنوں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو جرات نہیں کہ وہ اس عوامی منصوبے کو مکمل کروا سکیں،کیونکہ ان کو اس منصوبے کی طرف دیکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے، ان کے بڑوں کو پتہ ھے کہ اگر یہ ہسپتال بن گیا تو کریڈٹ کسی اور کو جائے گا،غلام علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر یہ منصوبہ مکمل کر کے عوام کے لئے کھول دے تو اس جگہ ان کی ہی تختیاں لگیں گی،شیخ رشید کی نہیں لگیں گی،
شعبہ نشرو اشاعت
03365908882













