شہید انسپکٹرمیاں عمران عباس کی پہلی برسی، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں قرآن خوانی اور دعا کی گئی،

 
0
183

راولپنڈی 07 مارچ 2022 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی عمرسعیدملک ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض ،ایس پی ہیڈکوارٹرز زنیرہ اظفر ،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد فیصل کامران ،ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال ،ایس پی سیکورٹی آمنہ بیگ ،ایس پی سعود خان وزیرقانون کے بھائی راجہ ناصر اوردیگر سینئر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

شہید انسپکٹر عمران عباس ایک سال قبل 07مارچ کو ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، شہید انسپکٹر کے والد سب انسپکٹر میاں محمد عباس بھی 07جولائی 1990کو خطرناک ڈاکوؤں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، شہید انسپکٹر عمران عباس کے خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں سلام پیش کرتا ہوں، سی پی او عمر سعید ملک دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او عمر سعید ملک شہداء ہمارے محسن اور ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا