پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور جنگ کیلئے ہمیشہ تیار ہے، پاک فوج

 
0
489

بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے، امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی ستمبر 22 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کوخبردار کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک اور جنگ کیلئے تیار ہے،بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے، امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پربھرپور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا۔
پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے۔بھارتی فوج کوچاہیے کہ بھارت کے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ نہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریکوں کووہ دبا نہیں پارہے۔ کرپشن چارجز ہیں۔بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے۔ان تمام چیزوں کارخ موڑنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔
پاکستان نے خطے میں امن قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستانی وزیراعظم نے بھی مذاکرات کی پیشکش کی لیکن انہوں نے پہلے قبول کیا پھر انکار کردیا۔اب بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا ۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا ملک ہیں جوامن کی طرف جانا چاہتے ہیں ہم ایٹمی ملک ہیں ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن ہم امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔
انڈین آرمی چیف کوبھی سمجھنا چاہیے کہ ہمیں امن کی طرف چلنا چاہیے لیکن امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا۔پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سپاہی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے چاہے وہ سپاہی کسی دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کوسرجیکل اسٹرائیک کا جواب اپنی پارلیمنٹ کودینا چاہیے وہ اپنی اسمبلی کوبھی جواب نہیں دے پارہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے۔