نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوار کے ساتھی پولیس اہلکار ملزم محمد اقبال نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

 
0
507

کراچی مارچ 04 (ٹی این ایس): نقیب اللہ قتل کیس راؤ انوار کے ساتھی پولیس اہلکار ملزم محمد اقبال نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے مدعی مقدمہ اور کیس کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،محمد اقبال کا کہنا ہے کہ میں جائے وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھا، ملزم کے وکیل کا موقف تھا کہ ملزم کو راؤ انوار کے جرم میں پھنسایا گیا،نقیب اللہ قتل کیس میں را ؤانوار کے ساتھ محمد اقبال بھی نامزد ہے ،محمد اقبال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔