سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان عادل ظفر یاسین اور عبدالباسط کی سزائوں کے خلاف اپیل، فریقین سے جواب طلب

 
0
425

کراچی مارچ 04 (ٹی این ایس): لیاری گینگ وار کے دوران 5 افراد کو قتل کرنے کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان عادل ظفر یاسین اور عبدالباسط کی سزائوں کے خلاف اپیل کی سماعت،عدالت نے فریقین سے 28 مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائیں سنائیں تھیں ملزم یاسین کو سزائے موت, عادل ظفر اور عبدالباسط کو عمر قید کی سزا سنائی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج ہے،ملزمان نے گینگ وار کے دوران 5 افراد کو قتل کیا۔