عمران خان سے زیادہ چیئرمین یونین کونسل تجربہ کار ہے، حکومتیں چلانا اناڑیوں کا کام نہیں،احسن اقبال

 
0
325

لاہور دسمبر 24(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان سے زیادہ چیئرمین یونین کونسل تجربہ کار ہے، حکومتیں چلانا اناڑیوں کا کام نہیں، نواز شریف اور ٹیم کا تجربہ تھا کہ آج سی پیک سے پاکستان کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے میں 10 میگاواٹ بجلی بھی پیدانہیں کی، نواز شریف نے تو لاہور، اسلام آباد، ملتان میں میٹرو بس چلادی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں پاکستان کے مسٹر کلین ہیں، وہ جنرل پرویز مشرف جیسے مسٹر کلین ہیں ، عمران نے بدترین کرپشن کا الزام لگا کر شیرپاؤ کو کابینہ سے نکالاتھا، وہ بتائیں کیا اس وقت سچ بولا جب شیر پاؤ کو شامل کیا یا اس وقت جب نکالاوزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوچیلنج کرتاہوں سینیٹ میں اپنےرکن سےووٹ لےکردکھائیں، وہاں ٹرمپ اور نائب صدرامریکا پاکستان کو للکار رہے ہیں، یہاں ایک دوسرےکی ٹانگ کھینچنےکیلئےاے پی سی کی جارہی ہے۔