ڈان لیکس معاملہ، سابق پی آئی اور رائو تحسین علی خان ڈان لیکس میں بری الذمہ قرار

 
0
461

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی ہدایت پر رائو تحسین علی خان کے خلاف ڈان لیکس سے متعلق  شروع کی گئی محکمانہ  انکوائری ختم، وزرات داخلہ کا موقف تھا کہ  رائوتحسین علی خان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے۔  رائوتحسین 22 اگست 2018 کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویزن نے وزرات اطلاعات کو ہدایت کی تھی کہ وزیراعظم کو  محکمانہ انکوائری کے خاتمہ کے لیے سمری ارسال کرے،  وزیراطلاعات کی منظوری کے بعد وزرات اطلاعات نے وزیراعظم پاکستان کو رائوتحسین کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کی سمری ارسال کی۔

وزیراعظم نے رائو تحسین کے خلاف محکمانہ انکوائری ختم کرنے کی وزرات اطلاعات کی سمری منظور کرلی ۔ ذرائع