نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے 2نئے پولیو کے کیس رپورٹ ہوئے،ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی کی 16 ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی، نارتھ وزیر ستان کی یونین کونسل میران شاہ تھری کی 2 سال کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی،قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیب نے دونوں بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق کم رسائی یاویکسین سے انکار والے علاقوں میں بدستورپولیو کا خطرہ ہے۔پولیو وائرس کاپھیلاو روکنے کیلئے اعلی معیارکی مہمات کا انعقاد کیاجارہا ہے،ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے،جنوبی خیبرپختونخوا میں 15ستمبر سے شروع ہوگی،99 مخصوص اضلاع میں 2کروڑ 80لاکھ سے زائدبچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔













