اسلام آباد (ٹی این ایس) ریٹرننگ آفیسر نے این اے 185 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ نشست زرتاج گل کی نااہل کے باعث خالی ہوئی تھی۔اعلامیے کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ 5 اکتوبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
امیدواروں سے درخواستیں 28 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ امیدواروں کے نام 30 اگست کو شائع کیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 ستمبر کو ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے۔ اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 12 ستمبر تک کیے جائیں گے۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر کو شائع ہوگی، امیدوار کی جانب سے کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہوگی، کاغذات واپس لینے کے بعد نظرثانی شدہ فہرست 15 ستمبر کو ہی شائع ہوگی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔













