آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری

 
0
119

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری.
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کئے انہوں نے افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے،
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں،شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائے.انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اسلام آباد پولیس کسی شخص کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دے گی آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام ایس ایچ اوز کو 3 بجے سہ پہر سے شام5 بجے تک تھانے میں موجود رہنے اور عوامی شکایات سننے کی بھی ہدایات جاری کیں،
انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے،