سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ کورال کے علاقے سے گھریلو چوری اور موبائل شاپ پر وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

 
0
141

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ کورال کے علاقے سے گھریلو چوری اور مو با ئل شاپ پر وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے طلا ئی زیورات، نقدی،مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ،ایمو نیشن معہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان گن پو ائنٹ پر گھر وں اور مو با ئل شاپس میں گھس کر وارداتیں کر تے تھے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاءالررحمان کی ہدائیت پر ڈی ایس پی سی آئی اے رخسار مہدی کی زیر نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر تراب الحسن، اے ایس آئی جعفر علی اور جوانوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کے دوران جدید تکنیکی بنیادوں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے دوران گھریلو چوری اور مو با ئل شاپ کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ افغانی گینگ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سےطلا ئی زیو رات، نقدی،مو با ئل فون، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ دو پسٹل معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا گیا، ملزمان میں نو ر حسن عرف نو راولد محمد حسن سکنہ لغمان افغانستان حا ل کھنہ اسلام آ باد اور عبد العزیز عرف عزیز ولد تا زہ میر سکنہ لغمان افغانستان حا ل کھنہ اسلام آ باد شامل ہیں، ملزمان کاطر یقہ واردات،ملزمان گن پو ائنٹ پر گھروں اور مو با ئل شاپس میں گھس کروارداتیں کر تے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف:مقدمہ نمبر947مورخہ14.11.21بجرم392.411ت پ تھانہ کو رال، اسلام آباد،مقدمہ نمبر193مورخہ22.02.21بجرم392.411ت پ تھانہ کو رال، اسلام آباد،مقدمہ نمبر 1101مو رخہ12.12.21بجر م A.O 13.20.65تھا نہ کورال اسلام آباد،مقدمہ نمبر1102مورخہ12.12.21بجرم A.O 13.20.65تھا نہ کو رال اسلام آ باد درج ہیں۔