فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا

 
0
317

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خضدار سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار سے آگاہ کیاگیا۔طلباء وطالبات کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔