امیر الدین میڈیکل کالج میں کل پاکستان پارلیمانی مباحثہ منعقد،50اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا

 
0
226

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ہم نصابی سرگرمیاں طلبا کی شخصیت کو نکھارتی ہیں:پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر
لاہور10جنوری:……جنرل ہسپتال سے منسلک گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج (پی جی ایم آئی)میں کل پاکستان پارلیمانی مباحثہ DAMEER منعقدہ کیا گیا جس میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے 50اداوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ڈیبیٹنگ سوسائٹی آف امیر الدین میڈیکل کالج کی جانب سے منعقد ہونے والے اس پارلیمانی مباحثے میں سماجی ترقی کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا جبکہ میڈیکل سٹوڈنٹس کو سائنس،فرکشن،سیاست،مذہب اور فیمینزم جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کرنے کا موقع ملا۔ اسی طرح ان مباحثوں میں نتائج کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے معروف مقررین کو جیوری میں شامل کیا گیا۔پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے اس امر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج میڈیکل ایجوکیشن کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں درخشاں روایات کا حامل ہے جس میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی انتہائی نمایاں ہے۔انہوں نے سوسائٹی اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نہ صرف اس معیار کو برقرار رکھا جائے گا بلکہ مستقبل میں یہ ادارہ ترقی و کامیابی کی مزید منازل طے کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق انگریزی مباحثوں میں حارث طاہر، سعد جاوید سندھو،ڈاکٹر عمیر عرفان، ڈاکٹر عبدالرافع،حمزہ عباس، عمر شفیق، سید محمد شاہکار،علی بخاری اور ذیشان ڈوگر جبکہ اردو مباحثوں میں ڈاکٹر اسد اللہ فاروق،ڈاکٹر احمد فرازتارڑ،ڈاکٹر علینہ سلیم،حذیفہ وسیم، عبداللہ چیمہ،رضوان سلیم،عائشہ اریج اور شاہزیب خانزادہ نے سر فرائض انجام دیے۔ اعصاب شکن مقابلوں کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اردوں کے مباحثوں میں جبکہ Af&Afٹیم انگریزی کے مقابلوں میں فاتح قرار پائی اور اس تمام تر ایونٹ میں دو بنیادی نکات پیش نظر رکھے گئے جو مباحثوں کے لئے معیار کو یقینی بنانے اور حصہ لینے والوں کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع دینے پر مبنی تھے۔ ان مباحثوں میں ڈیبیٹنگ سوسائٹی آف امیر الدین میڈیکل کالج نے اپنا کردار بخوبی نبھایا۔
امیرالدین میڈیکل کالج کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے اراکین نے سٹاف پریزیڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی سرپرستی کے باعث یہ کمیٹی ملکی سطح پر پارلیمانی مباحثے جیسے اہم ایونٹ آرگنائز کرتی ہے اور ایک مرتبہ پھر 50مختلف اداروں سے میڈیکل سٹوڈنٹس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا ہے۔ پارلیمانی مباحثے کے اختتام پر میزبان ٹیم کو مبارکباد دی گئی جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیے۔