وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی آج جاری ہے

 
0
370

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں جن کی نیلامی کی جائے گئی جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں گاڑیوں کی نیلامی بولی کے تحت ہو گئی جس نے زیادہ بولی لگائی گاڑی اس کی ہوئی نیلام کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس بھی ادا کیا جائے گا

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 40 گاڑیاں نیلام ہو چکی ہیں جس سے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کیے جا چکے ہیں۔