اسلام آباد(ٹی این ایس) سی پی او آپریشنز کا انسداد کار چوری یونٹ کی وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کار چوروں کے خلاف کارروائیواں کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس۔

 
0
99

پولیس ٹیموں نے کل 24گروہ سمیت 125ملزمان گرفتار کئے۔20کار ریسیورز کے قبضے سے 46کروڑ 25 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی178 گاڑیاں برآمدکیں۔

40برآمد شدہ گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کےحوالے کر دی گئی۔مالکان نے مسروقہ گاڑیاں واپس ملنے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکر یہ ادا کیا ۔

160 چوری شدہ گاڑیاں ضلع اسلام آباد کی برآمد کیں جبکہ 18گاڑیاں دیگر اضلاع سے برآمد کی گئیں۔انسداد کار چوری یونٹ نے سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں اور موثر سرویلنس کی مدد سے کار چوری میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا۔۔

انسانی ذرائع سمیت جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑیاں برآمدکی گئیں۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی موثر حکمت عملی کی مدد سے سال2022میں چوری ہونے والی گاڑیوں کی نسبت سال2023 میں کار چوری کی وارداتوںمیں 10%فیصدکی واضح کمی آئی۔ڈی آئی جی

اسی طرح سال2023 میں انسداد کار چوری یونٹ نے اسلام آباد میںگاڑی چھیننے اور چوری میں انتہائی مطلوب اور منظم گروہوں کو ختم کیا۔

بدنام زمانہ بلال ثابت گینگ سمیت متعدد گروہ شامل ہیں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے گاڑیوں کی سنیچنگ اور چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔