راولپنڈی(ٹی این ایس)گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث باچا گینگ کے 04 ملزمان گرفتار

 
0
46

گنجمنڈی پولیس کی کارروائی،رابری کی وارداتوں میں ملوث باچا گینگ کے 04 ملزمان گرفتار،ملزمان سے 06لاکھ 56ہزار روپے 02موٹرسائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے باچا گینگ کے 04ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ باچا خان، کامران خان، نعمان امین اور عادل شامل ہیں، ملزمان سے 06لاکھ 56ہزار روپے 02موٹرسائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،ملزمان سے شناخت پریڈ سے قبل 04لاکھ 21ہزار روپے اور بعد میں مزید 02لاکھ 35ہزار روپے 02 موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کئے گئے تھے،موثر تفتیش پر ایس پی راول فیصل سلیم نے گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔