اسلام آباد(ٹی این ایس)سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیاناگے کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

 
0
60

اسلام آباد 20 اکتوبر, 2023 | (عدنان حمید)
سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل

H.L.V.M. Liyanage

نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی۔

ترجمان تعلقات عامہ پاک فوج کے مطابق، ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں شامل ہیں۔

 

سری لنکن فوج کے کمانڈر کل ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔

قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھاۓ۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔