عمران خان پر حملہ:کیس کی سماعت 20مارچ تک ملتوی

 
0
143

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جس مرکزی ملزم نوید سمیت چاروں ملزمان کو پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت عدالت نے ایک ملزم مدثر کے چالان سے متعلق استفسار کیا تو پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نئی جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے ، ملزم مدثر کا چالان اگلی پیشی پر جمع کروا دیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی ۔