لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

 
0
70

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف کے جوائنٹ سیکرٹری نے جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔