پاک فضائیہ کے ہاتھوں دوسرا بھارتی جہاز گرانے کی بھی تصدیق، دشمن کا جنگی طیارہ گرانے والے پائلٹ کا نام بھی سامنے آگیا

 
0
460

پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی جانب سے 27 فروری کے روز بھارت کا جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): پاک فضائیہ کے ہاتھوں دوسرا بھارتی جہاز گرانے کی بھی تصدیق، دشمن کا جنگی طیارہ گرانے والے پائلٹ کا نام بھی سامنے آگیا، پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی جانب سے 27 فروری کے روز بھارت کا جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عسکری ذرائع کی جانب سے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کو جوابی کاروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ ایک بھارتی جنگی طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی، جبکہ دوسرا بھارتی جنگی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان کی جانب سے مار گرایا گیا۔ ایک بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا تھا۔ جبکہ دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں جا گرا تھا۔واضح رہے 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے تھے۔ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایک بھارتی آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔ گرائے بھارتی طیاروں کی تصاویراور ویڈیو بھی جاری کی گئی تھیں۔ تاہم بھارت اس سے انکار تھا۔ دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 27 فروری کی صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ اس کاروائی کے بعد پاکستان نے مار گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ابھی نندن کو رہا کر دیا گیا۔