سانحہ مچھ میں شہید سات افغان شہریوں کے نام منظر عام پر آگئے

 
0
284

اسلام آباد 07 جنوری 2021 (ٹی این ایس): افغان قونصلیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے 7 کان کن افغان باشندے تھے۔افغان قونصلیٹ کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 3 کان کنوں کے ورثا نے میتیں افغانستان بھجوانے کی درخواست کی ہے۔وزارت خارجہ کو لکھے گئے مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ تینوں افغان باشندوں کی میتیں چمن بارڈر سے افغانستان بھجوائی جائیں۔افغان قونصلیٹ کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق افغان سفارتخانے کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق چمن علی ولد ناظر بیگ،عزیز ولد رضا قلی،نسیم ولد عبدالرحیم،عبداللہ ولد قدم علی ،شبیر محمد ولد حسین علی ،حسن جان ولد محمد حسن،انور علی ولد غلام عباس شامل ہیں۔