ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حافظہ آباد میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے لڑکے کوگرفتارکرلیا

 
0
586

اسلام آباد مارچ 04 (ٹی این ایس): لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حافظہ ٓاباد میں چھاپہ مار کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے لڑکے کوگرفتارکرلیا ۔ ملزم موبائل فونز رپیرنگ کا کام کرتا ہے اورموبائل فون میں سے ڈیٹا چوری کر کے لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا ۔ ایف آئی ایف سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔