اسلام آبادمیں انوائرمنٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ،25ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
78

وفاقی دارالحکومت میں انوائرمنٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ،سینئر سپیشل مجسٹریٹ عدالت سی ڈی اے/ ایم سی آئی اسلام آباد کی کارروائی،25 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
سینئرسپشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے تھانہ آبپارہ اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ نے چالان سینئرسپشل مجسٹریٹ عدالت کو بجھوادئیے گے تھے ۔
عدالت نے متعدد چالان کی روشنی میں کارروائی کرکے ملوث ملزمان کو متعدد بار نوٹسسز جاری کرکے طلب کرلیا تھا۔ملزمان پیش نہیں ہورہے تھے ۔عدالت نے سے قبل بھی عدالتی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کے وانٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں ،

اسلام آباد کی تھانہ آبپارہ اور تھانہ شہزاد ٹاون پولیس ایس ایچ اوز ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت28 نومبر2022 کو پیش کیا جائے ۔