مولانا عبدالغفور حیدری دو روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے

 
0
1167

پنجگور جولائی 29(ٹی این ایس ) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور قائم مقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری دو روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے کارکنوں نے ائیرپورٹ پر والہانہ انداز میں استقبال کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کی نا اہلی کے فیصلے کو ملک بھر میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ تاریخ کا اہم قدم قرار دے ہیں اور آئینی ماہرین 28 جولائی کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کررہے ہیں ، فیصلے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، تاریخ اس کا فیصلہ خود کریگی،سی پیک عالمی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اور اس کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پاکستان اور چائنا کے درمیان ہونے والی ان معاہدات پر عمل در آمد سے پاکستان مستحکم ہونے جا رہا تھابہت سے ممالک ،بالخصوص انڈیا کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ پاکستان خطہ میں مستحکم ہو۔پاکستان میں یہ تمام معاہدے میاں نواز شریف کے دور اقتدار میں منظر عام پر لائے گئے اور اس کا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو ایک بار پھر دینی جماعتوں کا اتحاد بنا کر جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،خواہاں ہیں بلوچستان کی لوکل جماعتوں اور قوم پرستوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکے۔