پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹر کی  پراسرار طور پر موت واقع

 
0
384

موت کی وجہ کا تعین کیا جارہا  ہے : انتظامیہ

پشاور، جولائی 17 (ٹی این ایس): پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ڈاکٹر کی  پراسرار طور پر موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آنکھوں کے وارڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والا ڈاکٹر احسن اسپتال کے ہاؤس آفیسر ہاسٹل میں رہایش پزیر تھا

پولیس نے لاش قبضے میں لے لی ہے۔ اانتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے،موت کس وجہ سے ہوئی ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا،  آیا ڈاکٹر کو قتل کیا گیا یا کوئی اور وجہ سے موت واقع ہوئی جلد پتہ چلا لیا جائے گا۔