اسلام آباد میں تحریک انصاف اسلام آباد خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح

 
0
349

اسلام آباد، جولائی 17 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں تحریک انصاف اسلام آباد خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ این اے 53کی انتخابی مہم کے انچارج ذلفی بخاری نے خواتین کے مرکزی دفتر کا افتتاح اور اس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت نوجوان اور خواتین ہیں۔اس انتخابی مہم میں ورکرز بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں اور پانچ جگہوں سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی ڈور ٹو ڈور اس لیے جارہے ہیں کہ وہ اپنی کرپشن کی معافی مانگ سکیں۔عمران خان نے کوئی کرپشن نہیں کی کہ ان کو اسلام آباد ڈور ٹو ڈور جانا پڑے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان اسلام آباد میں دو سے تین مقامات پر مخاطب ہوں گے۔جتنا بڑا ٹرن آو ¿ٹ ہوا عمران خان کی جیت میں اتنی برتری ہوگی۔