یو این ڈی پی پاکستان ، فاٹا گورننس پروجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل اسپیشلسٹ، اسکائی کرسٹینسن کی وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سے ملاقات

 
0
324

فاٹا پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق امور پر گفت و شنید

اسلام آباد، جولائی 16 (ٹی این ایس): یو این ڈی پی پاکستان ، فاٹا گورننس پروجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل اسپیشلسٹ، اسکائی کرسٹینسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سید علی ظفر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے فاٹا پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق امور پر گفت و شنید ہوئی۔ اس مو قع پر سید علی ظفر نے کہا کہ انضمام اور متحد کرنے سے آگے کے چیلنجز کو احتیاط کے ساتھ نمٹایاجائے گا اور اس راستے میں آنے والے امور کو تیزی کے ساتھ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سید علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی رعایتیں فاٹا کے لوگوں کو بھی حاصل ہوں جو دوسرے علاقے کے لوگوں کو دستیاب ہیں ۔ وفاقی وزیر نے یو این ڈی پی پاکستان فاٹا گورننس پروجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل اسپیشلسٹ اسکائی کرسٹینسن کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ وفاقی اور صوبائی کمیٹیوں کے بارے میں آگاہ کیا جو فاٹا پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو باسہولت کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔ ملاقات کے دوران اسکائی کرسٹینسن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ یو این ڈی پی پاکستان نے اگلے چار سالوں کے دوران فاٹا کے ثقافتی معاہدات ، تعلیم، سماجی و معاشی تعاون اور امن و عامہ کی صورتحال میں بہتری کے فروغ کے لیے رقم پیشکش کی ہے ،یو این ڈی پی پاکستان فاٹا پاٹا کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پر جوش ہے اور فاٹا  پاٹا کے خیبر پختونخوا میں تیز ترین انضمام کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسکائی کرسٹینسن نے سید علی ظفر کی فاٹا  پاٹا کی خیبر پختونخوا میں تیز ترین انضمام کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ وزارت قانون و انصاف کے عہدے دار بھی ملاقات میں موجود تھے۔جبکہقومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی قائم مقام چیئرپرسن فضیلہ علینہ کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر قانون و انصاف علی ظفر سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر کو مختلف اہم شعبوں کے بارے میں جہاں انسانی حقوق کے لیے قانون سازی مطلوب ہے اور ان معاملات کے بارے میں جن کا فوری ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وفد نے موجودہ حکومت کی مثبت عکاسی کرنے کے لیے اور پاکستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، نگہداشت اور فروغ کے لیے سید علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے وفد کو قانون سازی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت یہ سمجھتی ہے کہ تمام شہری برابر ہیں اور پاکستان کے کسی بھی شہری کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیاز برداشت نہیں کیا۔