امریکی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سے ملنے پاکستان آئیں گے

 
0
374

اسلام آباد اگست 20(ٹی این ایس)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسلام آباد کا دورہ کریں گے، وہ بھارت جاتے ہوئے 5 ستمبر کو اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پومیپو کی ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے بات چیت ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ و دفاع 6 ستمبر سے نئی دلی میں مذاکرات کریں گے۔