کے پی کے پولیس کی بڑی کاروائی ،صوابی میں رکشے سے اسلحہ برآمد

 
0
355

صوابی اگست 11(ٹی این ایس)صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایک رکشے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ڈی ایس پی اقبال خان کے مطابق صوابی کے علاقے تورڈھیر میں ناکہ بندی کے دوران رکشے سے39پستول، 3کلاشنکوفیں، 1ایم پی فائیو، 1رائفل، 3ریپیٹر، 127میگزین اور 2ہزار 309کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ڈی ایس پی اقبال خان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔