ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات میں قمرضیاء (اولمپین) گروپ نے میدان مارلیا

 
0
335

ساہیوال13مئی(ٹی این ایس) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات میں قمرضیاء (اولمپین) گروپ نے میدان مارلیا‘ 10-4 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کلبوں کی حتمی فہرست کے مطابق 14کل رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 10کلبوں نے پی ایچ ایف الیکشن کمشنر کے نمائندے کی موجودگی میں شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ جس میں اکثریت سے صدر انوارالحق (انٹرنیشنل) ‘جنرل سیکرٹری محمدہارون بٹ ‘ سینئرنائب صدر ملک علی شیر نعیم‘ نائب صدر شہزادہ عالمگیر ‘نائب صدر اعجازاحمد‘ جوائنٹ سیکرٹری راؤحمزہ (خالد)‘ خزانچی طاہرمحمودجبکہ قمرضیاء (اولمپین) نمائندہ برائے پنجاب منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹوممبران میں شیخ وحیداحمد‘ محمدعثمان‘ شیخ سجاد ‘ اجمل مستانہ‘ عبدالرزاق‘ مقصود احمدباری‘ عماص زاہد ‘ سرورندیم‘ عاطف بشیراور ریاض الحق شامل ہیں۔