اعتماد کا ووٹ:عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

 
0
146

وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کا ووٹ کامعاملہ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔
عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیاجائے جس کے لیے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کرلیاجائے۔فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان کے 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔