آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سعودی عرب،یو اے ای کا سرکاری دورہ

 
0
148

آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔