سینیٹ الیکشن، فیصل واوڈا کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونگے

 
0
141

فیصل واوڈا کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کی خالی نشست پر نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کو ہوگی۔

سینیٹ میں فیصل واوڈا کی جانب سے خالی کی گئی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ 25 جنوری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 دسمبر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا۔