اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کا تحریری حکمنامہ جاری

 
0
160

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سنگل رکنی بینچ پر عمل ممکن نہیں ،
الیکشن کمیشن کی اضافی دستاویزات جمع کرنے کی استدعا منظورکر لی گئی ۔
سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا گیا۔
جاری حکم نامہ کے مطابق درخواست گزار کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل ممکن نہیں تھا،فریقین کو نو جنوری تک کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔.