سندھ میں گنے کے مصنوعی بحران کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے،حق حکمرانی کھو چکی ہے۔نصرت سحر عباسی

 
0
359

کراچی ،جنوری02 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ میں گنے کے مصنوعی بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت حق حکمرانی کھو چکی اور وقت ضائع کئے بغیر سندھ حکومت مستعفی ہو جائے سندھ میں آئے دن آبادگاروں کا احتجاج جاری ہے چیف جسٹس آف پاکستان صورتحال کا ازخود نوٹس لیں۔

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم، ایم پی اے نصرت سحر عباسی، ایم پی اے فقیر وریام، سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ نے اپنے ایک مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاکھوں آبادگار اور کسانوں کو گنے کی مقررہ رقم نہ ملنے اور شگر ملوں نہ چلانے کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں سندھ بھر کے روڈ بلاک ہیں سندھ حکومت کے کانوں پر جو تک بھی نہیں رینگ رہی۔

رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کے بحران کا نوٹس لیں اور شگر ملوں کو کھلوائیں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شگر ملوں کے مالکان کا تحفظ کرکے آبادگاروں کے ساتھ زیادتیاں کررہیہیں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو ھر طرح کا ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں سندھ حکومت مستعفی ہوجائے۔