احسن اقبال کی جانب سے مجھے ایسی کوئی دعوت نہیں ملی کہ پنجاب چلا جاؤں ،سردار اختر مینگل

 
0
292

خضدار،جنوری02 (ٹی این ایس): بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ پنجاب جانے کی ہمیں کوئی دعوت نہیں ملی ہے یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ’’ عبداللہ بیگانے کی شادی میں دیوانے‘‘ کی مانند ہم از خود جا کران کے مہمان بن جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ احترام، پیار ومحبت اور قربت اس وقت دی جاتی ہے جب آپ کو دوسری جانب سے بھی ویسا ہی صلہ ملے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کی جانب سے مجھے ایسی کوئی دعوت نہیں ملی کہ پنجاب چلا جاؤں ۔